ترک ہم منصب سے ملاقات: فیٹف میں حمایت اور کشمیر پر ساتھ دینے کا شکریہ: پرویزخٹک

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع پرویز خٹک سے ترک ہم منصب نے دفاعی وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ پرویز خٹک نے تعلقات کو تقویت دینے کیلئے ترک وفد کے دورے کو سراہتے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردگان پاکستان کے مخلص دوست ہیں۔ کشمیر کے مؤقف پر ساتھ دینے پر ترکی کے شکرگزار ہیں۔ فیٹف میں پاکستان کی حمایت پر بھی ترکی کے شکرگزار ہیں۔ پاکستان نے علاقائی امن اور خطے کے استحکام کیلئے کردار ادا کیا۔ پاک ترک فوجی مشقوں سے صلاحیتوں اور دفاعی قوت میں اضافہ ہو گا۔ ترک وزیر دفاع نے کہا کہ پاک ترک دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کیلئے تیار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن