کھاد اور زرعی بیج کی قیمت دگنی ہوچکی ہیں، سردار عابد گلیال

کھوڑ(نامہ نگار)کھاد اور زرعی بیج کی قیمت دگنی ہوچکی ہیں ان حالات میں کسان کا گندم کاشت کرنا انتہائی مشکل ہوچکاہے سبسڈی دی جائے سردار عابد گلیال کا وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ سردار عابد کا کہناہے کہ بنیادی طور پر ہمارا ملک زرعی ملک ہے جس میں گندم سرفہرست ہے موجودہ ہوشربامہنگائی سے جہاں دیگر اشیائ￿  مہنگی ہوئی ہیں وہاں کھاداور زرعی بیج کی قیمتیں دوگنی ہوچکی ہیں ان حالات میں کسان گندم کی کاشت کے سلسلہ میں سخت پریشان آتاہے کیونکہ معیاری کھاداور بیج کسان کی دسترس سے باہر ہوچکے ہیں جو کاشتکارکامعاشی قتل ہے اگر یہی حال رہا تو کھاد اور زرعی بیج استعمال نہ کرنے کی وجہ سے آنے والے سال میں گندم کی پیدا وار میں خاصی کمی واقع ہوگی جس سے ملک غذائی قلت کا شکار ہوسکتاہے کاشتکاروں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیاہے گندم کے بیج اور کھاد پر سبسڈی دی جائے جبکہ دکاندار کھاد اور زرعی بیج کے منہ مانگی قیمت وصول کررہے ہیں ان کے نرخ مقرر کیئے جائیں ۔

ای پیپر دی نیشن