آپؐ  کی آمد سے کائنات کا زرہ زرہ جگمگا اٹھا،سید حسن ناصر نقوی 

کلرسیداں(نامہ نگار)حضورؐ کا میلاد مسعود بنی نو ع انسان کیلئے سعادت ابدی اور رحمت بیکراں ہے آپؐ  کی آمد سے کائنات کا زرہ زرہ جگمگا اٹھا۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز روحانی رہنما اور دربار حسینی چوآ خالصہ کے سجادہ نشین مخدوم سید حسن ناصر نقوی نے ربیع الاول اور میلاد النبی ؐ کے حوالے سے اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں حضور ؐ کی حیات طیبہ سے انسانیت کے کردار و افکار کو اخذ کرنا ہو گا کیونکہ تاجدار مدینہؐ نے اپنی63سالہ زندگی کا بڑا حصہ انسانی اقدار کی ترویج کی تبلیغ پر صرف کیا جو ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے مگر امت محمدیہ ؐ میں انسانی اقدار کافقدان ہے جو امت کی رسوائیٍ کا سبب بنتا جارہا  ہے ہم اپنے دین کے پلیٹ فارم دنیا کو وہ پیغام دینے سے قاصر رہے جو ہمارے زوال کاپیش خیمہ ہے مسلمان ماہ نور کے پر وقار موقع پر ملی یکجہتی اور امن وآشتی کے حقیقی مشن کی پیروی کا عزم صمیم کرلے تو مسلمان آج بھی اقوام عالم میں اپنا دینی تشخص بحال کر کے اپنی ممتاز حیثیت منوا سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن