ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس الرٹ ٗ عوام کو بھی ذمہ داریاں نبھانا ہونگی: ڈی سی بھکر 

Oct 26, 2020

بھکر(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کیخلاف پلان مرتب ،ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس الرٹ کر دئیے گئے ہیں مہنگائی کے خاتمے کیلئے عوام کو بھی اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی ۔ضلع بھر کے بازاروں میں حکومت پنجاب کے مقرر کردہ نرخوں پرروزمرہ استعمال کی اشیائے خوردونوش کی فراہمی اولین ترجیح ہے تاجر برادری سرکاری نرخ ناموں کو اپنی دکانوں پر نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے اپنے آفس میں سبزی فروٹ سمیت کریانہ کے علاوہ روزمرہ استعمال کی ضروری اشیاء کے تاجروں سے ایک میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

مزیدخبریں