فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات 

Oct 26, 2020

لاہور ( کامرس ڈیسک )فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے  یونائیٹڈ بز نس گروپ نے اتفاق رائے سے آئندہ انتخابات کیلئے خالد تواب کو صدارت اور عبدالرف مختار کو سینئر نائب صدر کے لئے نامزد کر دیا۔ خالد تواب اس سے پہلے ایف پی سی سی آئی کے سینر نائب صدر رہ چکے ہیں اور ان کا تعلق کراچی سے ہے جبکہ عبدالرف مختار اس سے پہلے نائب صدر رہ چکے ہیں اور ان کا تعلق لاہور سے ہے۔ ان امیدواروں کا اعلان گزشتہ روز یو بی جی کے سرپرست اعلی ایس ایم منیر نییوبی کے چیئرمین افتخار علی ملک کی رہائش گاہ پر یو بی جی کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا گیا  اور اس میں اراکین فیڈرل کور کمیٹی نے ایس ایم منیر کو ان دونوں فیصلوں کیلئے مکمل اختیار دیا  اور انہوں نے باہمی اتفاق رائے سے ان ناموں کا اعلا ن کیا ۔اس میں ملک بھر سے کور کمیٹی کے اراکین نے شر کت کی۔ جن میں  شیخ تنویر احمد ،زبیر طفیل ،ریا ض الدین شیخ  غضنفر بلور ،داروخان، عبدالرف عا لم ، ظفر بختاوری، قاضی اکبر ،زاہد اقبال چوہدری، عامر عطا باجوہ، سہیل الطاف ، مرزا اختیار بیگ ،مظہر علی نا صر، عبد السمیع خان، نور احمد خان ،سہیل ملک ،ثمینہ فا ضل، شیریں ارشد خان، شبنم ظفر ،شیخ ممتاز احمد اور دیگر نے بھی شرکت کی ۔

مزیدخبریں