اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ نائیک سیف علی جنجوعہ کی بہادری ہمیں ہمیشہ کشمیر کے ساتھ اپنے عہد کی یاد دلاتی رہے گی۔ نائیک سیف علی جنجوعہ کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے انہوں نے کہا کہ قوم سیف علی جنجوعہ کی قربانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔نائیک سیف علی جنجوعہ نے پاک سرزمین کے تقدس کیلئے جان دی۔ سیف علی جنجوعہ کا بے مثال کردار ان کیلئے مثال ہے جو سرزمین کے تقدس کی بحالی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔