بلوچستان پاکستان کا لازم جزو، طنزیہ جملے کو  سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا: اویس نورانی

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) پی ڈی ایم کے رہنما اویس نورانی نے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے غاصبوں کیلئے طنزیہ اور سوالیہ جملے کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ بلوچستان سے متعلق طنزیہ اور سوالیہ جملے کو میرے مطالبے کے طور پر پھیلایا جا رہا ہے۔ بلوچستان پاکستان کا لازم جزو ہے۔ کسی کا باپ بھی اسے پاکستان سے الگ نہیں کر سکتا۔

ای پیپر دی نیشن