میٹرو ٹرین کی افتتاحی تقریب کی جھلکیاں

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے چین کے قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن کے ہمراہ ڈیرہ گجراں ڈپو پر  اورنج لائن میٹروٹرین کا بٹن دبا کر باقاعدہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب بیک وقت لاہور اور بیجنگ میں بھی منعقد ہوئی۔ نیشنل ڈویلپمنٹ ریفارمز کمیشن کے حکام، سی آر نورینکو کے عہدیداران اور چین کی اعلی شخصیات نے بیجنگ سے تقریب میں  شرکت کی٭بیجنگ سے تقریب ویڈیولنک کے ذریعے براہ راست دکھائی گئی٭ڈیرہ گجراں ڈپو کے پنڈال اور بیجنگ میں تقریب کے ہال کو اورنج لائن میٹرو ٹرین کی مناسبت سے اورنج رنگ سے سجایا گیا تھا اور پاکستان اور چین کے پرچم نمایاں تھے٭تقریب کے آغاز پر تلاوت کلام پاک کے بعد پاکستان اور چین کے قومی ترانے بجائے گئے۔ این ڈی آر سی چائنہ کے حکام نے بیجنگ سے ویڈیو لنک کے ذریعے چینی زبان میں خطاب کیا جس کا ساتھ ساتھ اردو میں ترجمہ کیاگیا٭وزیر اعلی عثمان بزدار، چینی قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب کھچی اور دیگر مقررین نے اپنے خطاب کے اختتام پر پاک چین دوستی زندہ باد کے نعرے لگائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...