لاہور (نیٹ نیوز) پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) ایک ماہ سے زائد عرصہ بند رہنے کے بعد گزشتہ روز دوبارہ بحال ہونے کے ایک روز بعد پھر سے خراب ہوگئی۔ بی آر ٹی بس حیات آباد میں چلتے چلتے رک گئی جس کے باعث مسافروں کو دوسری بس میں روانہ کیا گیا۔ ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران معمولی تکنیکی فالٹ آنا غیر معمولی نہیں ہے، 128 بسیں روٹ پر آپریشنل ہیں لہذا پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔