کوئٹہ میں پی ڈی ایم جلسہ کے بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کے موقع پر موبائل فون سروس کے بعد انٹر نیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی  تھی۔  فیصلہ سخت سکیورٹی انتظامات کی بناء  پرکیا گیا۔ واضح رہے کہ سکیورٹی انتظامات کی بناء پر شہر میں دفعہ 144 کے نفاذ کے ساتھ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی عائد ہے۔  بعدازاں پی ڈی ایم جلسے کے بعد کوئٹہ بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بحال ہوگئی۔ موبائل فون صبح 7  بجے کے بعد اور انٹرنیٹ سروس دوپہر کو پی ڈی ایم جلسے سے قبل  بند کی گئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...