اپوزیشن چھوٹا بڑا صوبہ کہنا بند کرے، جلسہ  پی ڈی ایم کا تھا یا بی جے پی کا؟ جام کمال

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ اویس نورانی بلوچستان کو الگ ریاست بنانے کی بات کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم کس کا بیانیہ بیان کر رہی ہے؟ یہ پی ڈی ایم کا جلسہ ہے یا بی جے پی کا؟ پی ڈی ایم اور اپوزیشن چھوٹا بڑا صوبہ کہنا بند کرے۔ یہ بات ظاہر کرتی ہے کہ بلوچستان کو چھوٹا سمجھتے ہیں۔ پاکستان کے تمام صوبے برابر ہیں۔ مسلم لیگ ن کی عجیب محبت ہے جو دور اقتدار میں یاد نہیں آئی۔ کرونا اور سیلاب کے دوران بلوچستان سے محبت یاد نہیں آئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...