کوئٹہ (بیورو رپورٹ) ہزارگنجی کوئٹہ میں دھماکہ ہوا جس سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل پر نصب کیا گیا تھا۔ سکیورٹی اداروں نے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تحقیقات شروع کر دی۔دھماکے سے متعددگاڑیوںاور دکانوں کو نقصان پہنچا۔ نامعلوم افراد نے موٹرسائیکل میں بم نصب کرکے موٹرسائیکل سڑک کنارے کھڑی کر رکھی تھی۔ بم زوردار دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں 3افراد شاہ نواز ولد امیر بخش، خیر اللہ ولد جمال خان، حاجی آزاد خان ولد مہراب خان جاں بحق جبکہ حاجی شاہ ولد امام شاہ و دیگر زخمی ہوگئے۔ نعشوں اور زخمی کو فوری طور پرسول ہسپتال پہنچادیا گیا۔ نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ قریب کھڑی گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی اور قریبی دکانوں کو نقصان پہنچا۔
کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میںدھماکہ،3 افراد جاں بحق، 10 زخمی
Oct 26, 2020