اسلامی نظریہ کونسلکا اجلاس آج طلب سزائے موت ترمیمی بل پرغورکیا جائیگا

اسلام آباد(وقائع  نگار خصوصی)اسلامی نظریہ کونسل کا 222واں اعلیٰ سطح کا تین روزہ اجلاس آج(پیرکو) طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں چیئرمین اسلامی  نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز اور 11 ممبران کونسل جن کی اسلامی نظریاتی کونسل کی تین سالہ رکنیت کی مدت 7نومبر 2020کو مکمل ہو رہی ہے کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس اجلاس میں سزائے موت کا ترمیمی بل 2019 اور جعلی عاملوں اور جادو ٹونے کے بڑھتے ہوئے رجحان کے بارے میں بل زیر غور ہیں۔ اس کے علاوہ ملی ارتباط ، مختلف مسالک کے درمیان رابطہ و حسن تعامل کے لائحہ عمل کی رپورٹ بھی شامل ہے۔ اجلاس میں حج فنڈ آرڈنینس اور حجاج کرام کی رقوم پر سود لگانے کا مسئلہ اور تعلیمی اداروں میں داخلے کے وقت طلبہ کے منشیات ٹیسٹ سمیت بہت سے اہم امور زیر بحث آئیں گے۔

ای پیپر دی نیشن