ملتان (سپیشل رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور مجلس قائمہ سیاسی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عمران خان خود اپنی حکومت سے مایوس ہوچکے ہیں۔نااہل حکومتی ٹیم سے کوئی کوئی تبدیلی نہیں لاسکتے۔ عمران خان حکومت کٹھ پتلی حکومت ہے۔ عمران خان پریشان ہیں کہ موجودہ حالت میں کیا کریں۔ جسٹس فائز عیسی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے نے حکومت کا چہرہ بے نقاب کردیا۔ فیٹیف کی مرضی کے مطابق مدارس کے خلاف قانون سازی کی گئی۔ لیکن انہوں نے پھر بھی اس پر اکتفا نہیں کہا اور ڈو مور کا مطالبہ کیا۔ وہ جماعت اسلامی مردان کے اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماع سے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ ساجد انور، سید بختیار معانی اور امیر ضلع مولانا سلطان محمد نے بھی خطاب کیا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسے نے اسٹیبلشمنٹ کے کردار کو داغدار کیا۔ نااہل اور ناکام حکمران کی وجہ سے قومی اداروں کے خلاف نفرتیں بڑھ رہی ہیں۔ تمام ریاستی ادارے غیر جانبدارانہ کردار ادا کریں۔ عام آدمی کے مسائل حل کرنے کیلئے حکومت کو پوری سنجیدگی سے فیصلہ کرنے کہ ضرورت ہے۔
نااہل ٹیم تبدیلی نہیں لاسکتی‘ عمران خود مایوس ہو چکے : لیاقت بلوچ
Oct 26, 2020