ملتان (سپیشل رپورٹر)پاکستان ریلوے کی تمام ٹرینوں کی بوگیوں میں سیٹوں کی نمبرنگ پر ٹمپرنگ کی وجہ سے عوام اپنی سیٹیں ڈھونڈنے میں پریشانہیں میں ریلوے مسافروں میں لڑائی جھگڑے معمول بن گئے ،ان مسائل سے ریلوے پولیس کے اہلکار جھگڑا ختم کرانے سے قاصر نظر آتے ہیں اور مسافرون کا یہ مسئلہ گارڈ کے سپرد کردیا جاتا ہے ،مسافروں اپنی سیٹوں کی نمبرنگ صیح طور پر اپنی سیٹیں ڈھونڈنے میں ناکام ہوجاتے ہیں ، جب یہ مسافر آدھا سفر طے کرلیتے ہیںتو گارڈ صاحبان آکر بتاتے ہے کہ آپ کی سیٹیں فلاح بوگی میں ہے اب آپ برائے مہر بانی کرکے دوسری بوگی میں تشریف لے جائے اس بات کا اندازہ مسافر اپنی فیملی کے ساتھ شفٹ ہونے پر ہی لگا سکتے ہے جب وہ اپنا باری برکم سامان ایک بوگی سے دوسری بوگی میں شفٹ کرتے ہے نوید ، شاکر ، بابا نور دین اور اس کی فیملی نے ریلوے وزیر شیخ رشید سے اپیل کی ہے کہ ویسے تو ریلوے کے مسائل بے شمار ہے برائے مہر بانی کم از کم ریلوے کی بوگیوں میں سیٹوں کی ٹمپرنگ کا مسئلہ تو حل کرے ،