بہاولپور،ڈاکوچوکیداروں کویرغمال بناکر ٹیکسٹائل مل سے کروڑوں کا سامان لے گئے

بہاولپور(نمائندہ خصوصی) ڈاکوچوکیداروں کوگن پوائنٹ پریرغمال بناکرلودھراں کی اہم سیاسی شخصیت کی ٹیکسٹائل مل سے کروڑوں مالیت کی مشینری سکیورٹی کیمرہ سسٹم موٹرسائیکل لے گئے نامعلوم چوروں نے بھی شہریوں کونقدی، طلائی زیورات موٹرسائیکلوں سے محروم کردیاتفصیل کے مطابق لودھراں کی سیاسی شخصیت مرزا محمدناصربیگ کی بہاولپور7/BC میں واقع الاظہر ٹیکسٹائل مل کے ایڈمن منیجر صادق محمدنے پولیس کودرخواست دی21/22 اکتوبر کی درمیانی شب چوکیداران محمدریاض، عبدالحمید، محمدشعیب،محمدعتیق ڈیوٹی پرموجود تھے چندنامعلوم ڈاکومل کی دیوارپھلانگ کراندرداخل ہوگئے جنہوں نے اسلحہ کے زور پرچوکیداروں کویرغمال بناکرکمرہ میں بندکرایا ایک ڈاکوان پرپہرہ دیتارہاجبکہ باقی ڈاکوؤں نے مل سے کروڑوں مالیت کااہم سامان سکیورٹی سسٹم اکٹھا کرلیااورایک عدد موٹرسائیکل نمبری بی آر بی270 بھی منی ٹرک پر لوڈ کرکے ساتھ لے گئے اسی طرح نامعلوم چوریاسرٹاؤن کے رہائشی محمدصفدر کے گھرسے تالے توڑ کر25 ہزار روپے نقدی دوعددطلائی بالیاں ایک عدد انگوٹھی لے گئے ماڈل ٹاؤن کے رہائشی محمدمدنی کی موٹرسائیکل نمبربی آرایل5902 گھرکے باہرسے چوری ہوگئی تھانہ بغدادالجدید اورسول لائن پولیس نے ملزمان کیخلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرکے قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔

ای پیپر دی نیشن