کراچی(نیوز رپورٹر)ترجمان ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف ٹریفک پولیس کراچی کے اعلامیہ کے مطابق آج (پیر)چپ تعزیہ کے جلوس کے موقع پر کراچی ٹریفک پولیس نے عوام کی سہولت کے
لیے خصوصی انتظامات کئے ہیں اس سلسلے میں مندرجہ ذیل تفصیلات جاری کردی ہیں۔ترجمان کے مطابق آج ایک ماتمی جلوس نشترپارک سے ساڑھے 6بجے برآمد ہوگا جو کہ مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا نور باغ مسافر خانہ موسی لائن میں اختمام پذیر ہوگا، اس سے پہلے جب یے جلوس حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ میں جب پہنچے گا تو وہاں ایک مجلس منعقد ہوگی اور بعدازاں اختتام مجلس یے جلوس نور باغ مسافر خانہ پہنچے گا۔جلوس نشترپارک، سرشاہ نواز بھٹو روڈ، فادر جمنیس روڈ ، شاھ خراساں، ایم اے جناح روڈ ، مینسفیلڈ اسٹریٹ، کیپری، صدر دواخانہ، پریڈی اسٹریٹ، تبت چوک، ایم ای جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ، بمبئی بازار، نواب محبت خانجی روڈ سے حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ۔ آتم رام پریتم داس روڈ موسی لائن نور باغ مسافر خانہ پہنچے گا،جیسے ہی جلوس نشتر پارک سے روانہ ہوگا شہر کی جانب سے آنے والی تمام ٹریفک کو سولجر بازار، کوسٹ گارڈ سے آگے آنے نہیں دیا جائے گا اور اسے جوبلی یا نشتر روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔تمام ٹریفک جوکہ ناظم آباد کی جانب سے ایم اے جناح روڈ کی طرف آرہی ہوگی اسے لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ کی جانب گارڈن کی طرف موڑ دیا جائے گا تاکہ وہ اپنی منزل مقصود تک پہنچ سکیں۔تمام ٹریفک جوکہ لیاقت آباد کی جانب ایم اے جناح روڈ کی طرف آ رہی ہوگی اسے تین ہٹی چوک سیمارٹن روڈ پر جیل روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا ان تمام گاڑیوں کو جیل چورنگی فلائی اوور تک جانے کی اجازت ہوگی اور یہ تمام گاڑیاں جیل روڈ سے ہوتی ہوئی جمشید روڈ ، دادا بھائی نورجی روڈ ، کشمیر روڈ شاہراہ قائدین ، شاہراہ فیصل کی طرف موڑ دیا جائے گا۔اسی طرح وہ تمام ٹریفک جو کہ اسٹیڈم روڈ کی جانب سح ایم اے جناح روڈ کی طرف جائے گی ترجمان کے مطابق کسی بھی گاڑی کو جلوس کے روٹ پر آنے، جانے اور گاڑی کھڑی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
چپ تعزیے جلوس،ٹریفک پولیس نے متبادل روٹس کا اعلان کردیا
Oct 26, 2020