اندرون سندھ فضاء دروسلام سے گونج اٹھی سبزیر پرچموں کی بہار

سکھر /لاڑکانہ (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل تصور نے کہا ہے کہ آقائے دوجہاں رحمت العالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جشن ولادت مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ، پولیس ، رینجرز اور دیگر ادارے تمام اپنی ذمہ داریا ں احسن طریقے سے ادا کریں غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب اافراد کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں 12ربیع الاول کے جلوسوں اور پروگراموں کے سلسلے میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں پولیس ، رینجرز ، قانون نافذ کرنے والے اداروں ، میونسپل، صحت، پبلک ہیلتھ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران سمیت تمام مکتبہ فکر کے علماء کرام، عمائدین، سرکردہ رہنمائوں اور دیگر نے شرکت کی جبکہ بزم جامعی رضا سکھر کے زیر انتظام عاشقان رسول شاہد مقبول خان و برادرن کے تعاون سے عظیم الشان جلسہ میلاد مصطفی ﷺزیر نگرانی نامور نعت خواں مولانا محمد رضوان خان کے کوئنس روڈ میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خاص منظور نظر مفتی اعظم ،مجاہد اہلسنت ،چئیرمین تنظیمات اہلسنت مشرف محمود قادری تھے جبکہ دیگر مہمان گرامی میں مولانا محمد عثمان فیضی، مولانا محمدنعمان خان،پیر عطاء الرحمن خان،غیاث الدین قادری،مولانا افضل حسینی،محمد رضوان میمن،ڈاکٹر انیس الرحمن،سعید احمد طاہری تھے عظیم الشان جلسہ میلاد مصطفی?سے خطاب کرتے ہوئے منظور نظر مفتی اعظم ،مجاہد اہلسنت ،چئیرمین تنظیمات اہلسنت مشرف محمود قادری کا کہنا تھا کہ جشن عید میلاد البنی ?اہل ایمان کی پہچان ہے ہمیں اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمتوں کا زیادہ سے زیادہ شکر ادا کرنا چاہے،آقائے دو جہاں کا یوم پیدائش بڑی نعمت ہے، قرآن و سنت اور سیرت طیبہ پر عمل کر کے ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں 12ربیع الاول آقائے دو جہاں خاتم المرسلین حضرت محمد مصطفیﷺکا یوم پیدائش کا دن ہے اللہ تعالیٰ نے آپ کو دونوں جہانوں کے لئے رحمت العالمین بنا کر بھیجا اور اپنی خاص نعمت سے نوازا ہے آپ? کی عظمت و شان خود خالق کائنات نے قرآن مجید میں بیان فرمائی، محسن انسانیت آپ نے انسانوں کو اچھے اور برے کی پہچان عطا کی اور احترام انسانیت کا درس دیکر دنیا میں امن و سکون کے ساتھ رہنے کا درس دیاہے عاشقان رسول کو چاہئے کہ وہ جشن عید میلاد النبی? کو شایان و شان سے منائیں اور اہنے گلی محلوں اور گھروں کو سبز گنبد خضرا کے پرچم اور برقی قمقوں سے سجائیں٭لاڑکانہ سے بیورو رپورٹرکے مطابق پاکستان سنی تحریک کی جانب سے آقائے دو جہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کی خوشی میں جامعہ مسجد گلستان مدینہ سے مرحبا یا مصطفیٰ ریلی نکالی گئی جو کہ شہر کے مختلف راستوں کا گشت کرتی ہوئی جناح باغ چوک پہنچی جہاں آقا کی آمد مرحبا کے فلق شگاف نعرے لگائے گئے، اس موقع پر صوبائی رہنما مولانا علی نواز قاسمی، عبدالرشید سانگی و دیگر کا کہنا تھا کہ ہمارے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نہ صرف مسلمانوں پر دونوں جہانوں کے لیے باعث رحمت ہیں۔

ای پیپر دی نیشن