نیشنل ٹرے ہاکی چیمپئن شپ میں مزید چارمیچوں کا  فیصلہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری نیشنل ٹرے ہاکی چیمپئن کے تیسرے روزبھی مزید 4 میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ اتوار کے روز پہلا میچ ماڑی پٹرولیم بمقابلہ بلوچستان کھیلا گیا۔ جس میں ماڑی پٹرولیم نے بلوچستان ہاکی ٹیم کو 0 کے مقابلے 8 گول سے شکست دی۔ دوسرا میچ پنجاب بمقابلہ اسلام آباد کھیلا گیا جس میں پنجاب نے صفر کے مقابلے میں 11 گول سے فتح حاصل کی۔ تیسرے میچ میں پی اے ایف کا مقابلہ ایچ ای سی سے ہوا جس میں پی اے ایف نے صفر کے مقابلے 4 گول سے کامیابی حاصل کی۔ چوتھے اورآخری میچ میں خیبر پختونخواہ  کا مقابلہ گلگت بلتستان سے ہوا۔ جوخیبر پختونواہ نے 1 کے مقابلے میں 12 گول سے جیت لیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...