اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے آسٹریلوی ٹرینر ڈینیل بیری خدمات لے لیں،وہ اگلے ماہ پاکستان پہنچیں گے۔ صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر کے مطابق ڈینئل بیری پاکستان کی قومی ، جونیئر اور انڈر 16 تک کی ٹیموں کو ٹرین کرینگے ۔صدر پی ایچ ایف نے کہا کہ ڈینئل بیری پاکستانی کھلاڑیوں کو آسٹریلیا میں بھی ٹریننگ دینگے ، ڈینئل بیری جونیئر ایشیا کپ کی تیاریاں لاہور میں کروائیں گے ، پاکستان ہاکی ٹیم کو فٹ کرنے کیلئے نمبر ون ٹرینر سے معاہدہ کیا ہے۔پاکستان ٹیم کو جونیئر ایشیا کپ کھیلنے جنوری میں بھارت جانا ہے۔