کراچی (وائس آف ایشیا)فٹبال پریمئر لیگ میں دفاعی چیمپئن لیور پول پھر وِننگ ٹریک پر آ گئی، حریف شیفیلڈ کو دو ایک سے ہرا کر دوبارہ دوسری پوزیشن حاصل کر لی، گول سے محروم محمد صلاح کے پرستار مایوسی کا شکار ہو گئے، کرسٹل پیلس نے فلہم کو بھی شکست دے دی۔انگلش میدانوں پر فٹبال مقابلے، دفاعی چیمپئن لیورپول اور شیفیلڈ یونائیٹڈ آمنے سامنے ہوئیں۔ تیرہویں منٹ لیورپول کی غلطی سے حریف ٹیم کو پنلٹی ملی، پہلاگول ہوا۔ دفاعی کھلاڑی پرجوش نظر آئے، اکتالیسویں منٹ بال کو جال میں ڈالنے کر حساب برابر کر دیا۔دوسرے ہاف میں بھی لیورپول ایک اور گول کر کے دوایک سے فاتح بن گئی، سپر اسٹار محمد صلاح کا "ٹھنڈا" کھیل پرستاروں کو مایوس کر گیا۔ دفاعی چیمپئن وِننگ ٹریک پر واپس آ گئی، جیت سے ترقی کی تو دوبارہ دوسری پوزیشن مل گئی۔دوسری جانب کرسٹل پیلس نے فلہم کو دو ایک سے ہرا کر پوائنٹ ٹیبل پر پانچواں نمبر حاصل کر لیا، فلہم کے کیمارا ریڈ کارڈ سے آٹ ہوئے تو دس رکنی ٹیم کو شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی۔مانچسٹر سٹی اور ویسٹ ہیم کا ایک ایک جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ اور چیلسی کا میچ بغیر گول بے نتیجہ رہا۔