نیشنل ٹرے ہاکی چیمپئن کے  تیسرے روزبھی 4 میچ کھیلے گئے

اسلام آباد(آئی این پی) نیشنل ٹرے ہاکی چیمپئن کے تیسرے روزبھی 4 میچ کھیلے گئے۔ماڑی پٹرولیم نے بلوچستان کو 0 کے مقابلے 8 گول سے،پنجاب  نے  اسلام آباد کوصفر کے مقابلے میں 11 گول،پی اے ایف   نے  ایچ ای سی  کو صفر کے مقابلے 4 گول  اور خیبر پختونخواہ  نے گلگت بلتستان  کو 1 کے مقابلے میں 12 گول سے شکست دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام اتوار کو نیشنل ٹرے ہاکی چیمپئن کے تیسرے روزبھی 4 میچ کھیلے گئے۔ پہلا میچ ماڑی پٹرولیم  اور بلوچستان کے مابین کھیلا گیا۔ جس میں ماڑی پٹرولیم نے بلوچستان ہاکی ٹیم کو 0 کے مقابلے 8 گول سے شکست دی۔ دوسرا میچ پنجاب اور اسلام آباد کے درمیان کھیلا گیا جس میں پنجاب نے صفر کے مقابلے میں 11 گول سے فتخ حاصل کی۔تیسرے میچ میں پی اے ایف  اور ایچ ای سی  کے مابین کھیلا گیا جس میں پی اے ایف نے صفر کے مقابلے 4 گول سے کامیابی حاصل کی۔ چوتھا اورآخری میچ خیبر پختونخواہ بمقابلہ گلگت بلتستان کھیلا گیا جوکہ خیبر پختونواہ نے 1 کے مقابلے میں 12 گول سے جیت لیا۔نیشنل ٹرے ہاکی چیمپئن  میں(آج)پیر کو 3 میچ کھیلے جائیں گے پہلا میچ صبح  11 بجے سندھ بمقابلہ  گلگت ، دوسرا میچ دن 1 بجے کے پی کے بمقابلہ ایچ ای سی کھیلا جائے گا تیسرا اور آخری میچ سہ پہر 3 بجے پنجاب  بمقابلہ بلوچستان کھیلا جائے گا۔ یہ تمام میچز نیشنل ہاکی سٹیڈیم پیچ نمبر دو پرکھیلے جائیں  گے اور یہ تمام میچز پاکستان ھاکی فیڈریشن کے آفیشل یوٹیوب چینل پربراہراست بڑاڈکاسٹ کیے جارہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن