لاہور: انتظار کی گھڑیاں ختم،اورنج لائن میٹرو ٹرین کو عوام کیلئے کھول دیا گیا

Oct 26, 2020 | 10:11

ویب ڈیسک
لاہور: انتظار کی گھڑیاں ختم،اورنج لائن میٹرو ٹرین کو عوام کیلئے کھول دیا گیا
لاہور: انتظار کی گھڑیاں ختم،اورنج لائن میٹرو ٹرین کو عوام کیلئے کھول دیا گیا

لاہور: پنجاب کے شہر لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کو عوام کے لیے کھول دیا گیا۔پہلی گاڑی ساڑھے سات بجے روانہ ہوئی، ٹرین کی رات ساڑھے آٹھ بجے تک سہولت میسر ہوگی۔شہریوں نے ٹرین میں سفر شروع کر دیا ہے جو حکومت کی اس سہولت سے خوش ہیں اور کہتے ہیں کہ اورنج لائن ٹرین کا کرایہ مناسب ہے جبکہ ٹریفک کی پریشانی سے بھی جان چھوٹ گئی۔

ٹرین  ڈیرہ گجراں سے علی ٹاؤن تک 27 کلو میٹر کا فاصلہ 45 منٹ میں طے  کرے گی اس پورے سفر کے دوران چھبیس اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، ٹرین کا یک طرفہ کرایہ 40 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

اورنج لائن ٹرین پر ایک ہزار مسافر سفر کر سکتے ہیں اور ٹرین میں وائی فائی کی سہولت بھی دستیاب ہے، ٹرین میں خصوصی افراد کے لیے علیحدہ نشستیں مختص کی گئی ہیں۔

اسٹیشن پر مینوئل اور مشین دونوں طریقوں سے ٹکٹ خریدا جا سکتا ہے اس کے علاوہ ٹرین میں میٹرو بس والا کارڈ بھی استعمال ہو سکتا ہے جبکہ کارڈ کو مشین سے ریچارج کرنے کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ ٹرین کے دروازے پر لگیں لائٹس منزل کی رہنمائی کرتی ہیں۔

مزیدخبریں