امریکی ریاست کولوراڈو کے نیشنل پارک میں لگنے والی آگ سے قریبی آبادی کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے، حکام نے متاثرہ علاقے کے لوگوں کو انخلا کے احکامات جاری کردیے۔ جبکہ مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔
ریاست کولوراڈو کے نیشنل پارک میں لگنے والی آگ کے باعث قریبی آبادی گہرے دھویں کی لپیٹ میں ہے۔ جس کے بعد لوگوں کو وہاں سے نکالنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
14 اکتوبر کو لگنے والی آگ جنگل میں ایک لاکھ 91 ہزار ایکڑ کی اراضی تک پھیل گئی، جس پر اب تک 4 فیصد قابو پایا جاسکا ہے۔
حکام نے نیشنل پارک کا 600 کلومیٹر سے زائد کا علاقہ عوام کے لیے بند کر دیا ہے۔