سینیٹر ساجد میر نے ن لیگ کی حمائت کر کے ہمیشہ شکر گزار رکھا:خرم دستگیر

Oct 26, 2020

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کی ایک نامور اور فعال سیاسی و دینی جماعت ہے، سینیٹر ساجد میر نے اقدار کی سیاست میں ن لیگ کی حمائت کر کے ہمیشہ شکر گزار رکھا ہے، ہم حقیقی جمہوریت کی بحالی کی موجودہ تحریک میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کے شاندار کردار کے معترف بھی ہیں اور شکر گزار بھی ان خیالات اکا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی کے وفد سے ملاقات کر تے ہوئے کیا وفد میں امیرشہر علامہ محمد سعید کلیروی،سرپرست مولانا محمد صادق عتیق، صاحبزادہ حافظ محمد عمران عریف، ناظم اعلیٰ مولانا محمد ابرار ظہیر،ناظم مالیات عبد الرحمان بٹ،ناظم سیاسیات مولانا میاں محمد سلیم شاہد، ودیگر شامل تھے انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے تیزی سے معاشی ترقی اور سیاسی استحکام حاصل کرتے پاکستان کو اس سے زیادہ تیزی سے تباہی کی طرف دھکیلا ہے، عمران خان سے نجات میں ہی پاکستان کی بقاء ہے، جتنی جلدی عمران خان کی حکومت ختم ہو گی اتنا ہی پاکستان کا فائدہ ہو گا اس موقع پر مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی کے سرپرست مولانا محمد صادق عتیق نے کہا کہ مسلم لیگ سے ہمارا تعلق ہمیشہ سے بے لوث رہا ہے، استحکام پاکستان کی تحریک میں ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیںامیر شہر علامہ محمد سعید کلیروی نے کہا کہ اسلام اور پاکستان ہماری سیاسی و دینی جدو جہد کا محور ہے، ہم بے لوث انداز میں ن لیگ کی حمائت نظریہ پاکستان کے تحفظ کیلئے کرتے ہیں۔

مزیدخبریں