پنجاب یونیورسٹی اورلاہور آرٹس کونسل کے مابین ادب و ثقافت کے فروغ کیلئے معاہدہ

 پنجاب یونیورسٹی اورلاہور آرٹس کونسل(الحمرا) کے مابین ادب و ثقافت کے فروغ میں نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کے لئے معاہدہ طے پا گیا۔ اس سلسلے میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی آفس کے کمیٹی روم میں منعقدہ ہوئی۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمداختر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل (الحمرا)ثمن رائے، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سلیم مظہر، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹر ثوبیہ خرم و دیگر نے شرکت کی۔ وائس چانسلر پروفیسر نیازاحمد نے کہا کہ فنون لطیفہ کے تمام شعبوں کی ترویج و ترقی پائیدار اور خوبصورت معاشرہ کی ضامن ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو طرفہ کی بنیاد پر پرفارمنگ آرٹس پر مختلف سوسائٹیز کے تعاون کو بڑھائیں گے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل ثمن رائے نے کہا کہ باہمی اشتراک سے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو مثبت ثقافتی سرگرمیوں میں شامل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ الحمرا نے ایک نیا قدم اٹھایا ہے جس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ یہ آغاز ہمارے مقاصد کی تکمیل میں بے حد معاون ثابت ہوگاجس سے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا۔ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر کے دونوں اداروں نے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے اور موسیقی و فنون لطیفہ کے شعبوں میں عصری تقاضوں کے مطابق تعاون کے عزم کا اظہارکیا۔

ای پیپر دی نیشن