وزیرتعلیم مرادراس کی جانب سے سینئر افسران کو ”جاہل“کہنے کےخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

وزیرتعلیم مرادراس کی جانب سے سینئر افسران کو ”جاہل“کہنے کےخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔یہ ایوان صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کی جانب سے ایجوکیشن ڈیپاٹمنٹ کے افسران کو ”جاہل“کہنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ایجوکیش ڈیپاٹمنٹ کی افسران دن رات ملک و قوم کےلئے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔سینئر بیوروکریٹس کےلئے صوبائی وزیر کے الفاظ انتہائی افسوسناک ہیں۔یہ ایوان وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کرتا ہے کہ صوبائی وزیر کے بیوروکریٹس کے ساتھ ناروا سلوک کا فوری نوٹس لیں۔صوبائی وزیر مراد راس فورا سینئر افسران سے معافی مانگیں۔ 

ای پیپر دی نیشن