صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض نے اپنے دفتر میں سول سوسائٹی کے نمائندگان سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے اہم اقدامات کررہی ہے اور انہیں معاشی طور پر خودمختار بنانے کے لیے ہر قسم کی معاونت کی فراہمی کی جارہی ہے یہی وجہ ہے کہ ملازمت پیشہ خواتین کے لیے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہاہے۔انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ سے متعلق قوانین پر عملدرآمد کو یقنی بنانے کے لئے محکمہ پولیس صحت اور دیگر سرکاری و غیرسرکاری ادارے مشترکہ طور پر اپنا اپنا مثبت کردار ادا کررہے ہیں۔
خواتین کومعاشی طور پر خودمختار بنانے کے لیے ہر قسم کی معاونت کی فراہمی کی جارہی ہے: صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض
Oct 26, 2020 | 18:34