نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں ٹریفک جام کامسئلہ گھمبیر ہوگیا

Oct 26, 2021

کراچی(کامرس رپرٹر)نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری( نکاٹی) اور ٹریفک پولیس نے صنعتی ایریا کے داخلی و خارجی راستوںپر ٹریفک جام کے مسئلے سے نمٹنے اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے باہمی مشاورت سے اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔ ایس ایس پی ٹریفک سینٹرل سید صغیر حسین نے نکاٹی کے دورے کے موقع پر علاقے میں ٹریفک کی صورتحال کا جائز لیا۔ اس موقع پر نکاٹی کے صدر فیصل معیز خان، سینئر نائب صدر شبیر اسماعیل، نائب صدر نعیم حیدر، نارتھ کراچی انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی( این کے آئی ڈی ایم سی) کے سی ای او صادق محمد، ڈی ایس پی نارتھ ندیم فاروقی، ایس او نیو کراچی نذیر راجپر، ایس او گلبرک غلام سرور کے علاوہ نکاٹی کے ممبران بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔نکاٹی کے صدر فیصل معیز خان نے ٹریفک جام کے مسئلے کا اجاگر کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ نارتھ کراچی صنعتی ایریا کے داخلی و خارجی راستوں سے متصل سڑکوں پر ٹریفک جام معمول بن گیا ہے خاص طور پر گودھرا، شفیق موڑ،سات نمبر اسٹاپ پر مصروف اوقات میں ٹریفک جام رہتا ہے جس کی بنیادی وجہ چنگچی رکشوں کی بھرمار اور تجاوزات کا قائم ہونا ہے۔ 

مزیدخبریں