کراچی (اسپورٹس رپورٹر) وسیم کھتری ریکارڈ نویں بار قومی اسکریبل چیمپیئن بن گئے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلی جانے والی تین روزہ قومی چیمپیئن شپ میں وسیم نے 27میں سے20 گیمز جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ دفاعی چیمپیئن سید عماد علی اپنے ٹائٹل کے دفاع میں ناکام رہے اور 18 گیمز جیت کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ایک اور سابق قومی چیمپیئن حشام ہادی خان نے 18گیمز جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ حماد ہادی چوتھے اور جاوید شمیم پانچویں نمبر پر رہے۔ منال نے چیمپیئن شپ میں سات فی میل کھلاڑیوں کو شکست سے دوچار کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ آف مارکیٹنگ فراز مقبول نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔