کابل(این این آئی)افغانستان کیلئے امریکہ کے سابق نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ امریکی صدر بائیڈن نے شرائط کی پرواہ کیے بغیر کیلنڈر پر مبنی انخلا کا فیصلہ کیا۔امریکی میڈیا کو انٹرویو میں زلمے خلیل زاد نے کہا کہ افغان حکومت نے جاری جنگ کے اثرات کا غلط اندازہ لگایا، اشرف غنی سیاسی تصفیے کے بارے میں سنجیدہ نہیں تھے۔زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ اشرف غنی حکومت نے سیاسی تصفیے کی بجائے سٹیٹس کو کو ترجیح دی۔