وینا ملک کا  بچوں کی حوالگی کیس،فیملی جج راولپنڈی نے شہادتیں طلب کر لیں 

Oct 26, 2021

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)فیملی جج راولپنڈی راجہ فیصل رشید نے معروف فلم سٹار وینا ملک کے بچوں کی حوالگی کیس میں شہادتیں طلب کرتے ہوئے سماعت 8نومبرتک ملتوی کر دی ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر وینا ملک اپنے دونوں بچوں 7سالہ ابرام خان اور6سالہ ارحم خان کے ہمراہ عدالت میں موجود تھیں جبکہ وینا ملک کے وکلا بشریٰ عباس ، محمد بلال اور محمود خان کے علاوہ وینا ملک کے سابقہ شوہر اسد خٹک بھی عدالت میں موجود تھے، یاد رہے کہ وینا ملک نے سال2017میں اپنے سابقہ شوہر اسد خٹک کے خلاف خلع کا دعویٰ دائر کیا تھا بعد ازاں طلاق ہونے پر وینا ملک نے بچوں کے ماہانہ خرچ کا بھی کیس دائر کر رکھا تھا گزشتہ روز سماعت کے موقع پرعدالتی ہدائیت پر وینا ملک کے سابق شوہر کی اس سے بچوں سے کمرہ عدالت میںملاقات بھی کروائی گئی تاہم عدالت نے کیس کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت8نومبر تک ملتوی کر دی بعد ازاںادکارہ وینا ملک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسد خٹک پیسوں کے لئے 1 ماں کو بلیک میل کر کے پیسا ہتھیاتا ہے حالانکہ عدالت پہلے ہی بچے مجھے دے چکی ہے جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ اور دبئی کی عدالت نے بھی اسدخٹک کی درخواستیں خارج کر کے بچے ماں کے حوالے کئے تھے انہوں نے کہا کہ اسد خٹک کو جب بھی پیسے کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ عدالت میں درخواست دائر کرکے بلیک میل کرتا ہے انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد خواتین اور بچوں کے حوالے سے ایک ادارہ قائم کر رہی ہیں جہاں خواتین اور بچوں کے ساتھ ہونے والے ظلم اور زیادتی کے لئے آواز اٹھائیں گی، اس موقع پر وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اڑھائی سال بعد اپنے بچوں سے ملا ہوںاڑھائی سال ایک بہت بڑا وقت تھا جو مجھے بچوں سے جدا کیا گیاانہوں نے کہا کہ میری بیٹی کی برین واشنگ کی گئی ہے لیکن ٹھیک ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی قانون کسی بھی بچے کواس کی والد یا والدہ سے ملنے سے نہیں روک سکتالیکن قانون کے مطابق اپنا کیس لڑوں گا اور امید ہے کہ عدالت مجھے انصاف دے گی ۔

مزیدخبریں