اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمشن کی زیرصدارت سنٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا۔ وزارت منصوبہ بندی کے مطابق سی ڈی ڈبلیو پی نے 345 ارب روپے کے دو منصوبے حتمی منظوری کیلئے ایکنک کو بھجوا دیئے۔ پنجاب میں 332.84 ارب کا یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام جس کے تحت پنجاب کے تمام مستقل رہائشیوں کو ہیلتھ انشورنس کوریج فراہم ہو گی اور ایچ ای سی کا اعلیٰ تعلیم کے فروغ کا 12.78 ارب روپے کا منصوبہ ایکنک کو بھجوا دیا گیا ہے۔ فروغ تعلیم کا منصوبہ 80 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا۔
پنجاب:ہرشہری کیلئے ہیلتھ انشورنش،منصوبہ حتمی منظوری کیلئے ایکنک کو ارسال
Oct 26, 2021