بھارتی افواج کی جانب  سے  طاقت کا ناجائز استعمال افسوسناک ہے،  شیری رحمان 

Oct 26, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی فورسز کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل کی مذمت کی ہے ،ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج کی جانب سے جاری جبر اور ریاستی طاقت کا ناجائز استعمال افسوسناک ہے، معصوم شہریوں کو گولی مارنا قابل مذمت اور انسانی حقوق کی واضح خلاف ورزی ہے، رواں ماہ کم از کم 12 کشمیری شہریوں کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے،کشمیریوں کی یہ نسل کشی بند ہونی چاہیے۔

مزیدخبریں