vمہنگائی، بیروزگاری ، ا یم کیوایم پاکستان بھی حکومتی رویئے سے نالاں

Oct 26, 2021

اسلام آباد(رانا فرحان اسلم/خبر نگار)مہنگائی بیروزگاری پٹرول گیس بجلی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ اور کراچی کے مسائل حل نہ کئے جانے پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم)پاکستان بھی حکومتی رویئے سے نالاں ہے حکومت کی جانب سے مہنگائی سمیت دیگر عوامی مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات نہ کئے گئے تو ایم کیو ایم بھی احتجاج میںعوام کیساتھ کھڑی ہوگی متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیوایم) پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اپنے حلقہ انتخاب میں جائیں تو مہنگائی اور دیگر مسائل پر عوام کے سوال پریشان کرتے ہیں تفصیلات کے مطابق حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی مومنٹ(ایم کیو ایم)پاکستان بھی اپوزیشن جماعتوں کیطرح حکومت کی ناقص پالیسیوں سے مکمل طور پر نالاں ہو چکی ہے مہنگائی بیروزگاری معاشی بدحالی اور بالخصوص کراچی کے مسائل میں حکومتی عدم دلچسپی پر متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) پاکستان شدید تحفظات کا شکار ہے مہنگائی گیس اورکے الیکٹرک کے بلوں میں اضافے سمیت کراچی کے مسائل کے حل کیلئے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان حکومت کی اتحادی بنی تھی تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی اور اسکے عوام کے مسائل کو مکمل طور پر نظر انداز کئے جانے پرشکوں کناں ہے ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ حکومت کے اتحادی ہیں’’ غلام‘‘ نہیں جمہوریت کے استحکام کیلئے حکومت کاساتھ دیا مسائل حل نہ کئے گئے تو عوام کیساتھ کھڑے ہونگے مٹھدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رکن قو می اسمبلی اقبال محمد علی خان نے ’’نوائے وقت‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کو مردم شماری کے مطالبے کی طرح کراچی کے دیگر مسائل کے حل کیلئے بھی اپنا کردارادا کرنا ہوگا حکومتی بینچز پر ضرور بیٹھتے ہیں لیکن عوام کے مسائل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے ۔

مزیدخبریں