کراچی (نیوزرپورٹر) کراچی پولیس نے سفاک بیٹے اور بہو کے ہاتھوں حبسِ بیجا میں رکھی ہوئی بوڑھی خاتون کو بازیاب کرالیا۔ ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز کے مطابق پولیس نے بدبخت و سفاک سفاک بیٹے اور اس کی بیوی کے ہاتھوں ضعیف العمر خاتون کو بازیاب کرالیا ہے، دونوں میاں بیوی بوڑھی خاتون کو نشہ آور آدویات کھلا کر گھر میں بند کرکے رکھتے تھے۔ ایس ایس پی غربی نے بتایا کہ بیٹے اور بہو نے سندھ کے نواحی علاقے کھپرو میں موجود مکان کی لالچ میں ضعیف العمر خاتون کو قید میں رکھا ہوا تھا، پولیس نے اطلاع ملتے ہی کاروائی کر کے حبسِ بیجا میں رکھی ہوئی خاتون کو بازیاب کروایا اور ملزمان کو گرفتار کیا۔ضعیف العمر خاتون کو برائے میڈیکل پولیس کی نگرانی میں اسپتال روانہ کیا گیا۔