حافظ آباد: کنوینس الائونس کی کٹوتی کیخلاف اساتذہ کا احتجاج

حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) متحدہ محاذ اساتذہ کی کال پر سرکاری سکولوں کے اساتذہ نے ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس کی جانب سے اساتذہ کا کرونا پیریڈ کے دوران کنوینس الائونس کی کٹوتی /ریکوری کے خلاف گذشتہ روز بازئوںپر سیاہ پٹیاں باندہ کر احتجاج کیا۔چیئرمین متحدہ محاذ اساتذہ ریاض احمد تارڑ نے کہا ہے کہ اساتذہ آج بروز منگل کو بھی اپنے فرائض بازوئوںپر سیاہ پٹیاں باندہ کر سرانجام دیں گے اور 27اور28اکتوبر کو اساتذہ اپنے اپنے سکولوں میں تعلیمی بائیکاٹ کریں گے جس کے بعد آئندہ فیصلہ کن لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر نے سی ای او ایجوکیشن کے لیٹر کے باوجود وعدہ خلافی کرکے اساتذہ برادری کو ذہنی کرب میں مبتلا کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...