وزیراعلی کا استعفی بلوچستان حکومت کے 65وٹس ایپ گروپ بند مہنگائی کا جن بے قابو

ڈیرہ مرادجمالی( نامہ نگار ) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کے استعفیٰ دینے 65واٹس گروپ کے بند ہونے کا سنتے ہی مہنگائی کا جن بوتل سے نکل آیا  ذخیرہ اندوزوں نے ڈیرہ مرادجمالی میں ٹماٹر کی قیمتوں میں 90روپے سے اضافہ کرکے 160روپے کلو سمیت ہر سبزی پر 30سے 40روپے اضافہ کردیا جبکہ ٹرانسپورٹرز نے ڈیرہ مرادجمالی تا جیکب آباد 70روپے سے 100 روپے کرایہ کردیا جس سے غریب عوام ملازم طبقہ کی چیخیں نکل گئیں اچانک  خود ساختہ مہنگائی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے متوقع وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سے دس اضافہ واٹس گروپ بناتے ہوئے 75واٹس گروپ بنانے کی بھی اپیل کی گئی ہے ڈیرہ مرادجمالی میں اچانک ٹماٹر سبزیوں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کا ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد نے نوٹس لیتے ہوئے منگل کے روز کارروائی کا حکم دیا ۔

ای پیپر دی نیشن