مہنگائی اوربے روزگاری کے خلاف گوادر میں موٹر سائیکل ریلی

گوادر (بیورورپورٹ) مہنگائی اور بے روزگاری سمیت حکومت کی ناکام پالیسیوں کے خلاف پی ڈی ایم گوادر کے زیر اہمتام موٹرسائیکل احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا آغاز سیرت النبی چوک پر ہوا جو شہداء جیونی پر آکر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء  سے خطاب کرتے ہوئے مقررین  نے کہاکہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوئی ہے نہ ملک کی خارجہ پالیسی ٹھیک سے چل رہی ہے اور نہ ہی داخلی پالیسی کامیاب ہے جس کے نتیجے میں عوام کو بد ترین  مہنگائی اور بے روزگاری کا سامنا کررہے ہیں۔  اس موقع پر   جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ضلعی امیر مولانا عبدالحمید انقلابی، نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اشرف حسین، صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر آدم قادربخش، بی این پی (مینگل) کے رہنماکہدہ علی اور ن لیگ کے جنرل سیکرٹری پرویز جمیل نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن