پنجگور (این این آئی) پنجگور بارڈر پر روزگار کے سلسلے میں سٹیکرز کے لیے گاڑیوں کی لائنیں لگ گئیں فٹبال سٹیڈیم سمیت اہم شاہراہ گاڑیوں سے کھچا کھچ بھرگیا لوگوں نے ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں لاکر کھڑی کردیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور میں بے روزگاری سے تنگ عوام سٹیکرز کے حصول کے لیے سڑکوں پر امڈ آئے چتکان اسٹڈیم اور اہم شاہراہ پرگاڑیوںکی لائینیں لگ گئیں ۔ پنجگور سے متصل ایران بارڈر پر جب سے کاروبار کوسٹیکرز سسٹم سے جوڑا گیا ہے ہزاروں کی تعداد میں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں اور محدود پیمانے پر جوسٹیکرز تقسیم کیے گئے ہیں اس سے مزید معاشی بے چینی پیدا ہوگئی ہے ۔