کوئٹہ( این این آئی)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے صدر پی ٹی آئی سنٹرل بلوچستان ڈاکٹر منیر بلوچ کی قیادت میں پی ٹی آئی سینٹرل بلوچستان آفس میں چائنیز سفارتخانے کی جانب سے غریب اور مستحق خاندانوں کے لئے بھیجا گیا راشن تقسیم کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہاہے کہ ہم چائنا سفارتخانے کا شکریہ اداکرتے ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ خیر سگالی کے جذبے سے سرشار ہوکر ہر مشکل کی گھڑی میں پاکستانی عوام بلاخصوص بلوچستان کے عوام کی خدمت ہے اسی تسلسل میں آج ہم یہ راشن تقسیم کر رہے ہیں میری سیا ست کا محور اور مقصد اقتدار نہیں بلکہ عوام کی خqدمت کرنی ہے تاکہ انکو بنیادی حقوق انکے دہلیز پر مل سکیں۔ اس موقع پر صدر پی ٹی آئی سینٹرل بلوچستان ڈاکٹر منیر بلوچ نے کہا کہ چائنز ایمبسی کی جانب سے غریبوں لئے خوراک پیکج دیئے ہیں پاک چین دوستی دنیا کے لئے مثال ہے چائنز ایمبسی کی چھوٹی سی مدد ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔
چینی سفارتخانے کی طرف سے بلوچستان کے مسحقین کے لیے بھیجا یا سامان تقسیم
Oct 26, 2021