اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے جج سیداصغر علی کی عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف وغیرہ کے خلاف کارکے ریفرنس میں شریک ملزم کی طرف سے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت درخواست پر نیب سے جواب طلب کرلیا۔گذشتہ روز سماعت کیدوران نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید اور تفتیشی افسر عدالت پیش ہوئے،اس موقع پر وکیل صفائی ارشد تبریز نے ریفرنس کے شریک ملزم کی طرف سے نئے ترمیمی نیب آرڈیننس کے تحت بریت درخواست دائر کردی جس پر عدالت نے نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت10 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی۔