کبیروالا‘ خانیوال (نامہنگار‘ نمائندہ خصوصی) ’’ٹھنڈ ‘‘پڑتے ہی گیس کی غیر اعلانیہ بند ش شروع،ناشتہ بنانے میں دشواری، سر کاری ملازمین اور طلباء کو شدید دشواری‘ گھریلو خواتین کو ناشتہ بنانے میں شدید دشواری پیش آئی اورلو گ ہاتھوں میں خالی برتن اٹھائے نان چنے ڈھونڈتے دکھائی دئیے، شہریوں نے گیس کی بند ش پراحتجاج کرتے ہوئے گھریلو صارفین کوسو ئی گیس کی بلاتعطل فراہمی کامطالبہ کیا ہے دوسری طرف نمائندہ خصوصی کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے پیش نظر حکومت نے سردی بڑھتے ہی گیس کی فراہمی کی تیزی سے بندش پر خانیوال سمیت ملک بھر کے تمام سوئی گیس دفاتر کی سکیورٹی کو سخت کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
’’ٹھنڈ‘‘ پڑتے ہی گیس کی غیر اعلانیہ بندش‘ دفاتر کی سکیورٹی سخت
Oct 26, 2021