تلہ گنگ (نامہ نگار ) تھانہ ٹمن کے علاقہ ملتان خورد کے بس سٹاپ پر محمد وسیم نامی جوان کو قتل کر دیا گیا ابتدائی اطلاع میں پولیس کوذاتی دشمنی کا وقوعہ بتایا گیا مقتول محمد وسیم ولد عبداللہ ساکن کوٹہڑہ کی عمر تیس بتیس سال بتائی جاتی ہے اسے اڈا لاری ملتان خورد میں پسٹل سے فائرنگ کرکے قتل کرنے والا ملزم جائے واردات سے فرار ہو گیا ایس ایچ او تھانہ ٹمن عبدالقیوم خان کی قیادت میں ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے
تلہ گنگ، بس سٹاپ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
Oct 26, 2021