روئی اور پھٹی کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر 

Oct 26, 2021

رحیم یار خان(بیورو رپورٹ) نیو یارک کاٹن ایکسچینج میں روئی کی قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ کے باوجودپچھلے چند روز کے دوران پاکستان میں روئی اور پھٹی کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔بین الاوامی منڈیوں میں روئی کی قیمتوںاور روپے کے مقابلے میںڈالرکی قدر میں ریکارڈ اضافے کے باعث درآمدی روئی  مہنگی ہے۔ سینئر کاٹن جنرز نے بتایا کہ پاکستان میں پچھلے چند روز کے دوران روئی کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پندرہ ہزار700روپے فی من(37.324کلوگرام)جبکہ روئی کی قیمتیں ملک کے مختلف شہروں میں چھ ہزار 500سے سات ہزار روپے فی چالیس کلو گرام تک پہنچ گئیں جبکہ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن میں روئی کے سپاٹ ریٹ بھی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پندرہ ہزار 200 روپے فی من تک پہنچ گئے ۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال بھارت میں گلابی سنڈی کے باعث کپاس کی فصل غیر معمولی طور پر متاثر ہونے کے باعث وہاں بھی کپاس کی قیمتوں میں ریکارڈ تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ پاکستان کے محفوظ معاشی مستقبل کے لئے ضروری ہے کہ یہاں پر کراپ زوننگ قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرواتے ہوئے ڈیکلیئرڈ کاٹن زونز میں گنے کی کاشت پر مکمل پابندی عائد کروائی جائے۔

مزیدخبریں