سرکاری افسران فرائض منصبی عبادت سمجھ کر ادا کریں : ایمان طاہر

سنجوال کینٹ(نامہ نگار)چیئرپرسن ضلع کونسل اٹک محترمہ ایمان طاہر نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے عوام کی خدمت اور ضلع کی تعمیر و ترقی ان کی ترجیحات میں شامل ہے سرکاری افسران اپنے فرائض منصبی کو عبادت سمجھ کر ادا کریں اور عوام کے کسی بھی کام کو سرخ فیتے کی نظر نہ ہونے دیا جائے سرکاری افسران کی عزت و احترام کو بھی برقرار رکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف آفیسر ضلع کونسل اٹک اور دیگر افسران سے تعارفی ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل اٹک میں حزب اقتدار اور حزب اختلاف دونوں مل جل کر جمہوری اقدار کے فروغ اور ضلع کی تعمیر و ترقی کیلئے کوشاں ہیں عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کی جا ئے گی ۔ 

ای پیپر دی نیشن