گوجرخان (نامہ نگار)رہنما تحریک انصاف تحصیل گوجر خان چوہدری محمدعظیم کا دورہ رنجالی،رنجالی موڑ سے رنجالی تک سڑک کو پختہ کرنے کا اعلان،دیرینہ مطالبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا عزم،سیاسی وسماجی حلقوں میں خوشی کی لہر،جلسہ کی میزبانی کے فرائض سیاسی وسماجی کارکن راجہ مسعودنے اداکئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چوہدری محمد عظیم رہنما پاکستان تحریک انصاف گوجر خان نے موضع رنجالی کا دورہ کیا چوہدری عظیم کا والہانہ استقبال کیا گیاپھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک سچا اور محب وطن لیڈر ہے وہ ملک کو تمام بحرانوں سے نکالنے کا حل خوب جانتا ہے۔ اس موقع پر حاجی عبد المالک،کیپٹن برکت،حاجی محمد آ زاد، عثمان عدالت چوہان،کونسلر منظور حسین،حاجی طالب،چوہدری دلپزیر،فہد الفت،تبسم،عدنان منہاس اورسینئر صحافی صغیر احمد چوہدری نے شرکت کی