ملتان(خصوصی رپورٹر)پرائیویٹ سکولوں اور کالجز میں پڑھانے والے سرکاری اساتذہ کیخلاف آپریشن کافیصلہ,یکم نومبر سے خصوصی نگرانی کا عمل شروع کر دیا جائے گا،پکڑے جانیوالے اساتذہ کے دو سالانہ انکریمنٹ روک لئے جائیں گے۔بورڈ امتحانات میں سرکاری سکولوں کے غیرمعمولی نتائج، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پابندی کے باوجود پرائیویٹ اداروں اور اکیڈمیز میں پڑھانے والے سرکاری اساتذہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اساتذہ کیخلاف کارروائی کا آغاز یکم نومبر سے کیا جائے گا۔ اساتذہ کو 31 اکتوبر تک ٹیوشن نہ پڑھانے کے حوالے سے ہیڈز کو بیان حلفی جمع کروانا ہوگا۔ یکم نومبر سے بیان حلفی جمع نہ کروانے پر بھی اساتذہ کیخلاف کارروائی ہوگی۔
نجی سکولز، کالجز میں پڑھانیوالے سرکاری اساتذہ کیخلاف آپریشن کافیصلہ
Oct 26, 2021