ملتان (سماجی رپورٹر ) اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے رہنما قاری ہدایت اللہ رحمانی، مولانا اکرم شہزاد، طلحہ ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت کو مہنگائی کا سونامی لے ڈوبے گا مہنگائی کے مارے عوام خودکشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں ۔ مہنگائی کے خلاف تحریک کا دائرہ پورے ملک میں پھیلے گا ۔حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے مقررین نے مطالبہ کیا کہ عمران خان وزارت عظمیٰ سے فوری مستعفی ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف چوک کمہارانوالہ پر احتجاجی مظاہرہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مظاہرہ کے شرکاء نے حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی ۔