کشمیر،فلسطین پر مغرب کا دوہرا معیار ہے: سیدہ زہرا نقوی

Oct 26, 2021

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے کہا ہے کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی عروج پر ہے۔ کشمیر بھی فلسطین کی طرح جل رہا ہے۔ امریکہ اور مغرب کی حکومتیں بھارت کو دنیا کی نمبر ایک جمہوریت قرار دیتے ہیں۔ یہ مغربی دنیا کی حکومتوں کا وہ دوہرا معیار ہے، جو فلسطین کے بعد کشمیر میں نظر آتا ہے۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بے گناہ قتل ہو رہے ہیں معصوم بچوں کو درندگی کا نشانہ بنایا اور خواتین کی عصمت دری کی جا رہی ہے لیکن انسانی حقوق کی مغربی تعریف بھارت جیسے ریاستی دہشت گرد کے لئے علیحدہ بنائی گئی ہے۔ مغرب کی حکومتوں نے اپنے اسی دوہرے معیار کی بدولت دنیا بھر میں نہ صرف ذلت و رسوائی حاصل کی ہیے۔ بلکہ دنیا کی تمام اقوام اور بالخصوص خود مغربی دنیا کی غیور اور باشعور عوام بھی اپنی ان حکومتوں اور ان کی دوہری پالیسیوں کی وجہ سے نفرت کرتے ہیں۔ 

مزیدخبریں